پشاور(وقائع نگار) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے سی پیک دوسرے مرحلے کے معاہدوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ملک کی ترقی کیلئے شاندار قرار دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے بروقت منصوبے مکمل کئے ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے، سی پیک پاک چین دوستی کی بہترین مثال اور خطے کی ترقی کیلئے شاندار ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ گوادر کی بروقت تکمیل، ایم ایل ون کی تعمیر بڑی معاشی تبدیلی کا باعث ہوگی، زراعت میں بڑا معاہدہ درآمدات کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا، محمد فائق شاہ نے کہا کہ سی پیک کے خوف سے بھارت پاکستان میں سازشی حربے اختیار کر رہا ہے جس کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی کے انتظامات سخت کرنے ہوں گے، امن ترقی پارٹی سی پیک منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل پر مکمل فیڈ بیک دیتی رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی اور سماجی استحکام حکومت کا کام ہے جس میں نااہل ٹیم کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں، سیاسی مضبوط اور جمہوری نظام ہی ملکی مستقبل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔