• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم کہیں سرد، کہیں خشک، کہیں دھند کا راج

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہو گیا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ سردی زیارت، لہہ میں ہے جہاں درجۂ حرارت منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ درجۂ حرارت اسکردو میں منفی 6، قلات اور گوپس میں منفی 3، استور میں منفی 2، کالام اور کوئٹہ میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین