• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


’آؤ خط لکھیں‘، خط لکھنے کی روایات دوبارہ زندہ کرنے کے لیے تحریک لاہور سے چل پڑی۔

کنیئرڈ کالج لاہور سے ’آو خط لکھیں‘ تحریک کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔

کالج میں ڈاک خانہ لگا تو طالبات نے بڑھ چڑھ کر خطوط لکھے اور تحریک میں حصہ ڈالا۔

پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خواجہ عمران رضا نے اس موقع پر تحریک کو ملک کے کونے کونے میں پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں فلوٹ بھی بھیجے جائیں گے، کینئرڈ کالج لاہور سے شروع کی جانے والی تحریک کا مقصد ادبی ذوق کی تسکین اور محکمہ ڈاک کی ساکھ اور ریونیو بڑھانا ہے۔

پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب نے مزید کہا کہ امریکا اور یونیسکو نے لاہور کو سٹی آف لٹریچر قرار دیا ہے، آؤ خط لکھیں تحریک ملک کے کونے کونے تک پھیلائیں گے۔

کالج پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے کہا کہ خط نویسی کی تحریک سے جذبات اور احساسات کے اظہار کو نئی جہت ملے گی۔

کنیئرڈ کالج میں آؤ خط لکھیں تحریک کے آغاز پر ڈاک خانہ لگایا گیا، جہاں طالبات نے بڑھ چڑھ کر خطوط لکھے اور تحریک میں حصہ لیا۔

آؤ خط لکھیں تحریک کے تحت مختلف شہروں میں فلوٹ بھی بھیجے جارہے ہیں، جس سے لوگوں کو خط لکھنے کی ترغیب ملے گی۔

تازہ ترین