• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای پی اے نے سیکٹر ایف ٹین میں بغیر منظوری تعمیرات کیلئے کھدائی کا کام بند کروا دیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی دارالحکومت میں بغیر منظوری تعمیرات کیلئے کھدائی کا کام بند کروا دیا گیا ،انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) کی ٹیم نے سیکٹر ایف ٹین میں چھاپہ مار کرپلازے کی تعمیر کیلئے کھدائی کا عمل رکوا دیا، ڈائریکٹر جنرل ای پی اے نے تعمیراتی دفتر کو سیل کر کے پولیس کو ڈمپرز تحویل میں لینے کی ہدایت کر دی ، ڈی جی ای پی اے کے مطابق اتنے بڑے پیمانے پر کھدائی کیلئے ای پی اے سے اجازت نہیں لی گئی، رات کے وقت کھدائی کے عمل سے ماحولیاتی آلودگی بڑھنے کا خدشہ ہے، ڈی جی ای پی اے نے کہا کہ آج پیر کو ہماری ٹیم دوبارہ موقع پر جائے گی ، بغیر اجازت کسی صورت کھدائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
تازہ ترین