پاکستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے قومی ٹیم کے ساتھ اپنے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ انہیں پاکستان ٹیم میں گھر جیسا ماحول ملا ہے۔
بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر نے قومی کرکٹرز کے ساتھ الوداعی بیٹھک کی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی صرف 5 فیصد فرق آیا ہے، مزید بہتر کرنا ہے۔
بولنگ کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ آپ سب کو چیلنج دے کر جارہا ہوں یہاں سے معیار بہتر کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر جنوبی افریقا کی فلائٹس کی بندش کے باعث ورنن فیلنڈر قومی ٹیم سے علیحدہ ہو کر اپنے وطن روانہ ہورہے ہیں۔