• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی نے 5 بنگلہ دیشی بیٹرز پویلین، ایک کو اسپتال پہنچایا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف شاہین شاہ آفریدی نے 32 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں انہوں نے کیریئر میں چوتھی بار اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے۔ رواں برس ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ بھارت کے آف اسپنر روی چندرن اشون نے بھی سات ٹیسٹ میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ دریں اثنا بنگلہ دیش کیلئے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے یاسر علی کے ہیلمٹ پر شاہین شاہ کی گیند لگی ۔ وہ 36 رنز پر کھیل رہے تھے، انہیں اسکین کے لیے ہسپتال بھیجا گیا۔ ان کی جگہ کن کشن متبادل کھلاڑی کے طورنور الحسن آئے جنہوں نے 15رنز بنائے اور اسپنر ساجد خان کا شکار بنے۔

اسپورٹس سے مزید