• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شپنگ کرایوں میں اضافہ، کینو کی برآمد متاثر ہونے کا خطرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سمندری جہاز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کیوجہ سے کینو کی برآمدات میں رکاوٹ پیدا ہوگی جسکے باعث کینو کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 35فیصد کم ہونے کاخدشہ ہے جس سے ملک کو کروڑوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ملککی نازک معیشت کے اس وقت میں برآمدات میں اضافہ وقت کی شدید ضرورت ہے،آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق رواں سیزن کینو کے ایکسپورٹرز بے یقینی کا شکار ہیں اور یکم دسمبر سے شروع ہونیو الے ایکسپورٹ سیزن کے لیے تاحال بڑے پیمانے پر حکومت کی جانب سے کوئی منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی ،کینو کی گزشتہ سال ساڑھے تین لاکھ ٹن کے ہدف کے مقابلے میں ساڑھے چارلاکھ ٹن برآمد رہی تھی۔ رواں سال کینو کی برآمد گزشتہ سال سے 35فیصد کمی سے 3لاکھ ٹن تک رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین