• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن، 6 سال بعد استعمال شدہ اسلحہ کی تحقیقات کیسے ہوگی، ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت6دسمبر تک ملتوی ہوگئی ،عدالت نے کہا کہ6سال بعد استعمال شدہ اسلحہ کی تحقیقات کیسے ہوگی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، وکلاء کو مزید دلائل کیلئے طلب کرلیا، چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے ریمارکس دیئے کہ کیا سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کسی پراسس کی گنجائش رہ جاتی ہے؟وکیل عوامی تحریک نے کہا جی سپریم کورٹ کے حکم کو ہر صورت نافذ العمل ہونا ہے، چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے ریمارکس دیئے اس کا مطلب ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے حکم سے انحراف نہیں کرسکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید