• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی ماہی گیروں کابرطانیہ کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع

پیرس (نیوز ڈیسک) ماہی گیری کے مسئلےپر فرانسیسی ماہی گیروں نے برطانیہ کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کر دیاہے۔ فرانس میں احتجاجی ماہی گیروں نے کالے شہر کی بندر گاہ اور ریلوے لائن کو ملانے والی چینل ٹنل کو بند کر دیا ہے، اس اقدام کا مقصد خطے میں برطانیہ کے ساتھ تجارت میں خلل پیدا کرنے کی کوشش ہے جس کے نتیجے میں برطانوی پانیوں میں فشنگ کیلئے لائنسنز کے معاملے پر کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔برطانیہ پر فرانسیسی ماہی گیروں کے 150 لائسنس روک کر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ روز ماہی گیروں نے رودبارِ انگلستان کے راستے برطانیہ سے آنے والے 2 جہازوں کو سینٹ مالو کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے سے روک دیا۔ شمارلی فرانس فشریز کمیٹی کے چیئرمین اولیور لیپرٹری نے دھمکی دی تھی کہ وہ برطانیہ کے خلاف اپنے مطالبات کی منظوری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔
تازہ ترین