اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سی پیک منصوبوں پر کام مقرر مدت میں مکمل کیا جائے‘حکومت سی پیک معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے‘ اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں‘ گندم، یوریا، چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
بدھ کو جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔
حکومت کے ان اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ بنتی ہے ۔
دریں اثناءعمران خان نے سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں طویل المدتی منصوبوں کے لئے پالیسیوں کا تسلسل لازمی عنصر ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔