• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل میں وباؤں سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی میثاق ترتیب دینے پر اتفاق

کراچی (نیوزڈیسک )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے رکن ممالک نے مستقبل میں وباؤں سے نمٹنے اور کووڈ-19 کے دوبارہ جنم نہ لینے کو یقینی بنانے کے لیے نیا بین الاقوامی میثاق تیار کرنے پر اتفاق کرلیا۔اے ایف پی کی رپورٹکے مطابق جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کا ایک خصوصی اجلاس ہوا جہاں وباؤں سے نمٹنے کیلئے نیا میثاق بنانے پر اتفاق کرلیا گیا ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے بحران کے دوران معاشی ابتری اور لاکھوں جانوں کے ضیاع کے باعث مستقبل میں اس طرح کے بحران سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مضبوط دفاعی حکمت عملی اپنانے کی غرض سے اسطرح کے میثاق کی راہ ہموار ہوئی۔

تازہ ترین