• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین پر روس اور امریکا کے تعلقات کشیدہ، امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

کراچی (نیوز ڈیسک) یوکرین کے معاملے پر امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور اسی صورتحال کے دوران روس نے امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ماسکو میں موجود امریکی سفارت خانے کے ایسے ملازمین جو مسلسل تین سال سے ماسکو میں مقیم ہیں انہیں 31؍ جنوری تک ملک چھوڑنے کیلئے کہا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکا نے گزشتہ ہفتے روس کے 27؍ سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو 30؍ جنوری تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ اسی تناظر میں روس کے اقدام کو جوابی کارروائی کہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین