• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف نے سلمان خان کو شادی میں مدعو نہیں کیا، ارپیتا خان

معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی میں سلمان خان اور ان کی بہنوں کو مدعو نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ سلمان خان کے خاندان کے قریبی ذرائع نے اس بارے میں مزید انکشاف کیا ہے کہ’ سلمان خان کو شادی کا کوئی دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا‘۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان کی بہنوں الویرا اور ارپیتا کو بھی کترینہ کی طرف سے شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا‘۔

سلمان خان کے خاندانی ذرائع نے مزید بتایا کہ ’سلمان خان کی  نیک خواہشات اداکارہ کے ساتھ ہیں‘۔ 

ذرائع کے مطابق ’کترینہ شادی کے فوراََ بعد فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گی‘۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، دونوں کی شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجستھان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں ہوگی جب کہ ولیمہ ممبئی میں منعقد ہوگا جس کے دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید