• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دنیا کا چوتھا آلودہ ترین ملک بن گیا، ائیرکوالٹی لائف انڈیکس


ائیرکوالٹی لائف انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا آلودہ ترین ملک بن گیا، پاکستان میں تقریباً 21 کروڑ افراد آلودگی کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آلودگی کے باعث پاکستان کے شہریوں کی اوسط عمر 4٫3 سال کم ہورہی ہے، ملک میں 1998 کے بعد سے اوسطاً سالانہ 20 فیصد آلودگی بڑھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ آلودگی میں سر فہرست ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ صاف آب و ہوا سے کراچی کے رہائشیوں کی اوسط عمر میں 3.6 سال کا اضافہ ہوسکتا ہے، لاہور اور اسلام آباد کے رہائشیوں کی اوسط عمر میں بالترتیب 5 اور 4 سال کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین