• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ 7 کے شیڈول، پلیئرز کیٹیگریز اور ڈرافٹ آرڈر کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے شیڈول، پلیئرز کی کیٹیگریز اور ڈرافٹ آرڈر کا اعلان کردیا ہے۔

پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جبکہ پلیئرز ڈرافٹ 12 دسمبر کو ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا اور وہ 27 فروری یعنی پورے ایک ماہ جاری رہے گا۔

ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

لیگ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپین ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ کوالیفائر 23 فروری، پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور میں ہوگی، پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ میں لاہور قلندرز کی پہلی پک ہوگی۔

ڈرافٹ سے قبل ہر ٹیم پچھلے ایڈیشن سے 8، 8 پلیئرز کو برقرار رکھ سکے گی۔

پی سی بی قومی کرکٹرز کی کیٹیگری بھی جاری کردی ہے، آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پچھلی کیٹیگری سے ترقی پاکر پلاٹینم جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔

تازہ ترین