وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سیالکوٹ فیکٹری واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق فیکٹری کے سری لنکن منیجر کے قتل میں ملوث 120 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر افراد کی ویڈیوز کی مد د سے شناخت کا عمل جاری ہے، جنہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
عثمان بزدار نے واقعے سے متعلق کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کا چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ملزمان نے غیرانسانی فعل کا ارتکاب کیا، ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے، واقعے سے متعلق پیشرفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔