• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی اے اے کی اراضی پر خلاف قانون الاٹمنٹ کا معاملہ، ملزمان کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لئے مراسلہ ارسال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 25ارب روپے سے زائد مالیت کی اراضی خلاف قانون الاٹمنٹ کا معاملہ،ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے دو مقدمات میں نامزد مفرور ملزمان کی بیرون ملک روانگی روکنے کےلئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کو ارسال مراسلے میں 30رور ملزمان کے نام اور کوائف پی این آئی نامی فہرست میں شامل کرانے کا کہا گیا ہے ،عبوری قومی شناخت فہرست میں اندراج کے لئے ارسال ناموں میں سی اے اے افسران، ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز ، سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن کمیشن، محکمہ ریونیو کے افسران اور اہلکاروں کے نام شامل ہیں، مقدمات میں نامزد تین سی اے اے افسران اور ایک پرائیوٹ ملزم گرفتار جبکہ 30مفرور ہیں۔

اہم خبریں سے مزید