• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی زیر صدارت گندم بوائی کا جائزہ اجلاس

لاہور(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈریسرچ سید فخر امام کی زیر صدارت تمام صوبوں کی گندم کی بوائی و پیداواری اہداف کا ویڈیو لنک جائزہ اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا کہ وفاقی حکومت زرعی مداخل کی مقرر کردہ کوٹہ کے مطابق صوبوں کو سپلائی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے اجلاس کو بتایا کہ صوبہ پنجاب میں تا حال مجموعی طور پر گندم کی بوائی کا 95فیصد ہدف مکمل ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ گندم کی بوائی کے پیداواری اہداف کی تکمیل کے لیے زرعی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم 20ہزار طلبا ء بھی فیلڈ میں کاشتکاروں کو گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل کمیٹی آن ایگریکلچر نے پنجاب کے لیے 16.2ملین ایکڑ ہدف مقرر کیا تھا جبکہ ہم نے اسے بڑھا کر 16.7ملین ایکڑ کیا ہے تاکہ ہدف سے زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت یقینی بنائی جائے۔وزیر زراعت نے وفاقی وزیر سید فخر امام کو کھاد کے لیے پنجاب کے مقرر کردہ کوٹے سے کم سپلائی بارے بتاتے ہوئے کہا کہ کھاد کی مجموعی پیداوار کا پنجاب کا کوٹہ 70فیصد ہے اس ضمن میں یوریا کی سپلائی کوٹہ کے مطابق یقینی بنایا جائے تاکہ گندم کے 2کروڑ 20لاکھ میٹرک ٹن کے پیداواری ہدف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔
تازہ ترین