• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کوٹرانسفارمروں کی خریداری میں 40کروڑ کانقصان

لاہور(تجمل گرمانی)لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کمیٹی کی وجہ سےکمپنی کو ٹرانسفارمروں کی خریداری میں 40کروڑ روپے نقصان ہو گیا۔لیسکو نے گزشتہ سال دسمبر میں نئے ٹرانسفامروں کی خریداری کے لئے ٹینڈر منظور کئے لیکن پروکیورمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے معاہدہ میں شرط لگادی کہتھرڈ پارٹی کی انسپیکشن کے بعد ٹرانسفارمر خریدے جائیں، نجی ٹرانسفارمر ساز کمپنی نےٹھیکہ منسوخ کر کے زرضمانت رقم واپس لے لی کیونکہ ٹینڈر میں اس قسم کی شرط شامل نہ تھی، مذکورہ کمپنی کا زرضمانت ضبط ہوااور نہ ہی بلیک لسٹ کیا گیا، ایک سال پہلے 100کے وی اے فی ٹرانسفارمر 3لاکھ لاکھ62ہزار روپے اور 200کے وی اے ٹرانسفارمر5لاکھ 36ہزار روپے میں طے ہوا،ایک سال بعد رواں ماہ 100کے وی اے کے650ٹرانسفارمر کا ٹینڈر دوبارہ پرانی کمپنی سے فی کس 6لاکھ 30ہزار روپے، 200کے وی اے کے 430ٹرانسفارمر فی کس 10لاکھ 32ہزار روپے میں خریداری کا ٹینڈر منظور ہو گیا۔ اس طرح نجی کمپنی کو 100کے وی اے ٹرنسفارمر میں ساڑھے 17کروڑ روپے، 200کے وی اے ٹرانسفارمر میں ساڑھے 21کروڑ روپے جبکہ مجموع طور پر39کروڑ روپے نفع پہنچایا گیا۔ لیسکو ترجمان نے موقف میں کہا کہ میٹریلاور ڈالر کی قیمتوںمیں اضافہ سے ٹرانسفارمر مہنگے ہوگئے،ایک سال سے ٹرانسفارمروں کی قلت ہے، نئے ٹرانسفارمر خریدنے سے صارفین کو نئے کنکشنوں میں سہولت ہو گی۔
تازہ ترین