• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیسٹ فرینڈ کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملالہ یوسفزئی نے اپنی بیسٹ فرینڈ کے ہمراہ لی گئیں کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جو دوستی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سے دو ملالہ کی بیسٹ فرینڈ کی سالگرہ کی پارٹی کی تھیں جس میں ملالہ کو اپنی دوست کا ہاتھ پکڑے اور کیک کے پیچھے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر باہر لی گئی ہے، جہاں دونوں نے غبارے اٹھا رکھے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’برو! آپ کو 23ویں سالگرہ مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے ماضی کے وقت کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ جب میں نے آپ کو آپ کی 15ویں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی اور جب ہم اسکول میں دوست بنے تھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ کل کی بات ہو۔‘

ملالہ نے لکھا کہ ’میں ہر اس لمحے کی قدر کرتی ہوں جو ہم نے زندگی کے ہر مرحلے پر ایک ساتھ گزارے ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ کی ہر سالگرہ اور آپ کی زندگی کا ہر دن خوشیوں اور مسرتوں سے بھرا ہو۔‘

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ کی 100ویں سالگرہ منانے تک مزید کئی سالگرہ آنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔‘

تازہ ترین