کراچی (اسٹاف رپورٹر) سلطان آباد میں ایک گھر سے پولیس اہلکار کی دو روز پرانی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفی اہلکار 50سالہ ضمیر ولد نواب نبی بخش تھانے میں تعینات اور گھر میں اکیلا رہتا تھا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مذاکرات میں ان کی رہائی کی بات نہ کی جائے، وہ تو کہتے ہیں ان کی رہائی عدالتوں سے ہو۔
سابق نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس بڑے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 34 ہزار 299 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔
انگلینڈ کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے چوتھے روز کے اختتام پر 4 وکٹ پر 58 رنز بنا لیے ہیں۔
پولیس کے مطابق شہید ایف سی سپاہی عطا اللہ شاہ کے تین بھائی واجبات اور مالی فوائد کی رقم حاصل کرنے کے لیے اس کی بیوہ پر دباؤ ڈالتے تھے۔
اٹلی کے جزیرے سسلی سے روانہ ہونے والے خصوصی جہاز پر غزہ کے بچوں کے لیے خصوصی امدادی سامان کے ہمراہ سماجی کارکن سوار ہیں، اس جہاز کو حنظلہ کا نام دیا گیا ہے، اس قبل امداد لے جانے والے جہاز اسرائیل نے روک لیا تھا۔
صدر پال بیا 1982ء سے اقتدار میں ہیں، اگر وہ آئندہ مدت پوری کرتے ہیں تو وہ تقریباً 100 سال کی عمر تک صدارت پر فائز رہیں گے۔
میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم انہیں پیٹریاٹ دیں گے، کیونکہ انہیں اس کی شدید ضرورت ہے۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی وزیر اعظم، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور صدر پی ایف یو جے کو بھی بھیجی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 دن قبل ہی اپنی 83ویں سالگہ منانے والے کوٹا سرینواسا راؤ کا انتقال اتوار کی صبح حیدرآباد دکن میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔
پنجاب، بلوچستان کے کئی شہروں میں رات سےتیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ضیاء الرحمان نے کہا کہ آپ کے انداز گفتگو سے معلوم ہوچکا ہے کہ آپ کے جانے کا زمانہ آچکا ہے۔ جلد کے پی عوام کو کرپٹ حکومت سے چھٹکارا دلائیں گے۔
مالاکنڈ میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوئیں۔
ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن غیر اعلانیہ مدت تک بند رہے گا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شمالی بھارت میں بولی جانے والی زبان زبردستی جنوبی اور جنوب مشرقی ریاستوں میں نافذ کرنے کی مودی کی کوشش کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2017 میں فوجی بجٹ 32 ارب یورو تھا جو 2027 تک بڑھا کر 64 ارب یورو کر دیا جائے گا۔