• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ بھر میں 10دسمبر کو یوم انسانی حقوق منایا جائے گا، تحریک کشمیر

برمنگھم(پ ر) 10 دسمبر اقوام متحدہ کے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر تحریک کشمیر یورپ نے یورپ بھر میں یوم انسانی حقوق منانے کا اعلان کیا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں اقوام متحدہ کے دوہرے معیار اور کردار کو اجاگر کیا جائے کہ بھارت کس طرح کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور عالمی امن اور انسانیت کے علمبرداروں کی خاموشی سے نریندر مودی کے ناپاک عزائم اور منصوبوں کو تقویت مل رہی ہے اور کشمیری ہر روز فوجی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سکریٹری میاں محمد طیب نے کہا کہ دس دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتاہے مگر مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم اور قتل عام میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کشمیریوں کی آواز اور فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر متعدد رپورٹس شائع کی ہیں مگر بھارت نے کسی بھی فیکٹ فائندنگ مشن کو کشمیر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، بھارت کسی بھی وعدے اور معاہدے کی پابندی نہیں کرتا، تحریک کشمیر یورپ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کشمیر کو بھارت نے ایک جیل خانے میں تبدیل کر رکھا ہے، خرم پرویز پر جعلی مقدمہ بنا کر انہیں گرفتار کے جیل میں بند کر رکھا ہے، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا پر مکمل پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، نریندر مودی کو کوئی جوابدہ کرنے کے لیے تیار نہیں، ساری حریت قیادت جیلوں میں پابند سلاسل ہے، محمد اشرف صحرائی کو جیل میں شہید کیا گیا، دیگر رہنمائوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ ہے کہیں کوئی انصاف نہیں، دس دسمبر کا دن ہر سال آتا ہے گذر جاتا ہے، کشمیریوں کی مشکلات اور مظالم میں کوئی کمی نہیں ہوتی اور بھارت کے مظالم کو روکنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔
تازہ ترین