• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کاچوک یاد گار میں احتجاجی کیمپ

پشاور (لیڈی رپورٹر)صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن اندر شہر پشاور نے مسجد مہابت خان سے 47 دکانوں کے لیز کینسل کرنے اور دکانیں خالی کرنے کے نوٹس کے خلاف چوک یاد گار میں احتجاجی کیمپ منعقد کیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا ٹائر جلائے حکومت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت محکمہ اوقاف اور محکمہ آثارقدیمہ کے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر شیر فرزند کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ آثار قدیمہ اور اوقاف کے اعلی حکام نے ملی بھگت سے تاجروں سے دوکانیں چھیننے کی سازش تیار کر رکھی ہے جس سے ہم کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے اور تاجر برادری کے حقوق کے لیے ہر حد تک جائیں گے مظاہرین نے نعرے بازی اور احتجاج کے بعد سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم چوک یا دگار میں لگائے گئے کیمپ میں رہنماؤں کی آمد جاری رہی جس میں جماعت اسلامی کے امیدوار برائے میئر پشاور بحر اللہ ایڈوکیٹ خالد گل مہمند ملک مہر الہی شرافت علی مبارک عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار برائے میں میئر پشاور شیر رحمان سٹی کے صدر عبد اللہ یوسف زئی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر تاجر رہنما ملک مہر الہی اور شرافت علی مبارک نے کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں نے کبھی حقوق پر سودے بازی نہیں کی اور جنرل مشرف کے دور میں بھی تاجروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور آئندہ بھی ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کریں گے انہوں نے وزیر اعلی اور وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو ان کے حقوق دیئے جائیں اور دکانوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
تازہ ترین