• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کا محکمۂ صحت کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے اومی کرون ویرئینٹ سے بچاؤ کے حوالے سے محکمۂ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے کیونکہ کورونا کے نئے وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز یقینی بنائی جائے، اس موقع پر ویکسینیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

تازہ ترین