• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 9 لاکھ 55 ہزار شہریوں کی ریکارڈ ویکسینیشن کردی گئی


محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ایک دن میں 9 لاکھ 55 ہزار شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ریکارڈ ویکسینیشن کی ہے۔

این سی او سی نے  محکمہ صحت پنجاب کو بہترین کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے مہم کو اسی انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب میں ایک دن میں ساڑھے 9 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو ویکسین لگانا بہت بڑی کامیابی ہے، ریکارڈ آبادی کو ویکسین لگانے پر تمام سی ای اوز شاباش کے مستحق ہیں۔

عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ ’Reach every door‘ ویکسینیشن مہم کامیابی سے جاری ہے، دوسرے مرحلے کے دوران ویکسینیشن کا 100 فیصد ہدف حاصل کریں گے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی بہترین کارکردگی پر محکمہ صحت کے حکام کی کاوشوں کو سراہا۔

تازہ ترین