• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابراہیم حیدری، ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ، پولیس اہلکار شدید زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ابراہیم حیدری پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلےمیں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار صلاح الدین ولد در محمد شدید زخمی ہو گیا ،جسے اسٹیڈیم کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس موبائل نے جمعہ پلیا ریڑھی روڈ پر 3 ملزمان کو ر کنے کی کوشش کی، تو ملزمان نےپولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارکیلئے زخمی ہو گیا، فرار ہو نے والے ملزمان کی تلاش جاری۔

تازہ ترین