معاشی ماہر محمد سہیل کا کہنا ہے کہ مالی سال کے لیے بیشتر ماہرین نے اپنے مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ اندازوں کی شرح بڑھا لی ہے۔
مانیٹری پالیسی بیان پر معاشی ماہر محمد سہیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے بیان میں یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس معلومات اور مہارت اور زیادہ ہے۔
معاشی ماہر محمد سہیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی اپنے بیان میں نئے اندازوں کو شامل کرے گی۔