• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالی اسٹیڈیم دیکھ کر شعیب اختر بھی بول پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر بھی پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی سے حیران ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ خالی اسٹیڈیم دیکھنا ایک اچھا نظارہ نہیں ہے۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے لاہور میں اسموگ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جس پر ایک صارف نے کہا کہ لاہور میں میچز کیسے ہوں گے؟

جواب میں شعیب اختر نے لکھا کہ جہاں ہورہے ہیں میچز وہاں تو دیکھنے جاؤ، خالی اسٹیڈیم کبھی ایک خوشگوار نظارہ نہیں رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے بھی کراچی والوں کی پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز میں عدم دلچسپی پر افسردگی کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی دکھائی نہیں دی جبکہ میچ کے لیے سو فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آ نے کی اجازت ہے۔

تازہ ترین