• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبیاہتا جنید صفدر اور عائشہ کی نئی تصویر منظر عام پر

نوبیاہتا جنید صفدر اور عائشہ کی نئی تصویر منظر عام پر, فوٹو، انسٹاگرام
نوبیاہتا جنید صفدر اور عائشہ کی نئی تصویر منظر عام پر, فوٹو، انسٹاگرام

حال ہی میں شادی کرنے والے جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف کو شادی کے بعد لاہور کے ایک پولو گراؤنڈ میں دیکھا گیا۔

جنید صفدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2021 کا سنسنی خیز فائنل دیکھنے پہنچے اور سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

نوبیاہتا جوڑے نے پولو کلب میں میچ بھی دیکھا اور وہاں موجود دوستوں سے مبارکبادیں بھی وصول کیں۔

 خیال رہے کہ اگست میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے جنید  صفدر اور عائشہ سیف کی مہندی ، بارات اور ولیمے کی تقریبات اسلام آباد اور لاہور میں منعقد کی گئی تھیں۔

شادی کی تمام تر تقریبات کی سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچی ہوئی تھی۔

شریف خاندان کی تصاویر اور تیاریوں پر خوب تبصرے کیے جارہے تھے۔

تازہ ترین