• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ: عدالت آئی خاتون سے دست درازی


عمر کوٹ میں مقامی عدالت میں آئی خاتون کو ملزمان نے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور کار میں اغواء کرکے لے گئے۔

خاتون کے شوہر کے خلاف طلاق کا مقدمہ سول کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو بازیاب کراکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خاتون کی تذلیل کا واقعہ عمرکوٹ میں پیش آیا، جہاں ملزمان جوڈیشل کمپلکس کے سامنے مین روڈ پر خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے اور پھر کار میں اغواء کرکے فرار ہوگئے ۔

ترجمان پولیس کا کہناہے کہ مغوی خاتون کو بازیاب کراکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سات ملزمان کے خلاف اغواء اور خاتون سے دست درازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین