• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ٹیسٹ اوپنر عابد علی کے ری ہیب کا عمل شرو ع ہوگیا ہے۔جمعرات کو عابد نے صبح چہل قدمی کی۔ ان کو اگلے ہفتے کےآغاز میں اسپتال سے چھٹی مل جائے گی۔ چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ عابد علی کی طبیعت کا سن ‏کر دھچکا لگا تھا۔ عابد علی بہتر محسوس کر ‏رہے ہیں ، جلد صحتیاب ہوکرکھیلنا شروع کریں ‏گے۔

تازہ ترین