• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسلہ ٹاور کیس کے بعد کراچی میں سرکاری دستاویز کی ساکھ ختم کردی ہے، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے کیس کے بعد کراچی میں سرکاری دستاویز کی ساکھ ختم کردی ہے، ماسٹر پلان ختم کرنے کا پلان نعمت اللّٰہ خان نے کیا۔

جیونیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں شہر کے ہر حصے میں کام کررہا ہوں، کراچی کے ہر حصے کی خدمت کرنا بطور ایڈمنسٹریٹر میری ذمےداری ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گٹر باغیچے کے سلسلے میں پچھلی سماعت پر عدالت کے سامنے تمام حقائق پیش کردیےتھے، درخواست کی کہ پہلے فیز میں کے ایم سی سوسائٹی کے الائٹیز کی بات سن لی جائے۔

ایڈمنسٹر یٹر کراچی نے کہا کہ میرے 4 ماہ کے دور میں کسی کو زمین الاٹ نہیں کی گئی، عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا من و عن تسلیم کریں گے۔

 مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ طارق روڈ پر پارک میں مسجد بنتے ہوئے میں نے خود دیکھا، عسکری پارک کو 2 ہفتے میں ٹیک اوور کرنے کا حکم آیا ہے، ٹیک اوور کرلیں گے۔

تازہ ترین