• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحری گزرگاہ سے برآمد ہونے والی گاڑیوں کو برف نے ناکارہ بنادیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

جاپان سے روس برآمد ہونے والی قیمتی گاڑیوں کے ایک ذخیرے کو منفی درجہ حرارت نے برف میں جما کر ناکارہ بنادیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ جاپانی گاڑیاں مشرقی روسی شہر ویلادی ووسٹوک آتے ہوئے برف کے طوفان میں سے گزر رہی تھیں۔ 

جس گزرگاہ سے سمندری جہاز اپنے سفر پر تھا وہاں طوفان کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت منفی 19 تھا۔ 

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اس طوفان کی وجہ سے گاڑیاں اِگلو میں تبدیل ہوگئیں جبکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ کے شیشے ٹوٹ گئے اور ان کے اندر موجود سیٹوں کو بھی برف نے جکڑ لیا جو دیکھنے میں ایک بھیانک منظر پیش کر رہی ہیں۔ 

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اس سے متعلق ایک عینی شاہدین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈراؤنے خواب جیسا تھا، یہ گاڑیاں اب چلنے کے قابل نہیں رہیں، یہ صرف کچرے کا ڈھیر ہیں۔ 

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ایک نے سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ اب ان گاڑیوں کے کچھ صحیح حالت میں موجود پارٹس نکال کر ہی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ 

بتایا جارہا ہے کہ 2022 کے آغاز سے روس میں گاڑیوں کی درآمد پر ٹیرف میں اضافہ ہوجائے گا اور اسی کے پیشِ نظر یہ گاڑیاں موسم کے الرٹ کے باوجود درآمد کی جارہی تھیں۔ 

تازہ ترین