• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 285 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14914 ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا کے مزید 285 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ آج مزید 425 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اس وقت 5180 مریض زیرِ علاج ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ صوبے کے 285 نئے کیسز میں سے 154 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 60، ضلع جنوبی 54، کورنگی 18، وسطی 10، ملیر 8 اور ضلع غربی سے 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید بینظیرآباد 18، جامشورو 12، ٹنڈو محمد خان 12، ٹھٹھہ 12، نوشہرو فیروز 9، کشمور 8، میرپور خاص 8، شکار پور 8، مٹیاری 7، گھوٹکی 6، دادو 5، سکھر 5، جیکب آباد4، سجاول 3، ٹنڈو الہیار 3، جبکہ بدین، حیدر آباد اور تھر پارکر سے دو، دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 168398 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہیں، اور اب تک 28839711 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین