• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلہن بننا آسان نہیں ہے، اریبہ حبیب کی ناک چھدوانے کی ویڈیو وائرل

کراچی (این این آئی) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔اریبہ حبیب نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ناک چھدوا رہی ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ تھا، کون کہتا ہے کہ دلہن بننا آسان ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل مزید ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتھی اداکارائیں نمرہ خان اور آئمہ بیگ اریبہ حبیب کی شادی کیلئے ڈانس کی ریہرسلز کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اریبہ حبیب آئندہ ہفتے کے اختتام تک یعنی جنوری 2022کے پہلے ہفتے میں رخصت ہوجائیں گی۔

تازہ ترین