• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روایتی کورین لکڑی کے فن تعمیر کو محفوظ کرنے کی کاوش

ہر ملک کی اپنی مخصوص روایات، تہذیب اور ثقافت ہوتی ہے۔ کسی بھی ملک یا معاشرے کی تہذیب و ثقافت اس کی تاریخ کی ترجمان ہونے کے ساتھ اس کے تاریخی طرزِ تعمیر کی بھی عکاس ہوتی ہے۔ کوئی بھی ملک یا معاشرہ اپنی تہذیب و ثقافت کے تحفظ کے بنا اپنی تاریخ سے منسلک نہیں رہ سکتا۔ مختلف ممالک میں وہاں کی قدیم عمارتوں، محلات، حویلیوں اور آثار قدیمہ کو قیمتی سرمایہ اور قومی ورثہ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یہ اس ملک و قوم کی تہذیب و ثقافت کی تاریخ سموئے ہوتے ہیں۔

ثقافتی ورثے کی حامل عمارتوں کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔ ہسٹورک بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ (HBIM) ایسی ہی ایک ٹیکنالوجی ہے، جس میں عمارتوں کی لیزر اسکین اور امیج سروے ڈیٹا کے استعمال سے 3D ماڈلنگ کی جاتی ہے اور یہ تجزیہ کے لیے درکار ضروری معلومات کی دستاویزات کو ممکن بناتی ہے۔ یہ ریورس انجینئرنگ کے ذریعے ورچوئل اسپیس میں ثقافتی ورثے کی حامل عمارتوں کے معلوماتی ڈیجیٹل ٹوئن کی طرف بھی لے جاتی ہے۔ 

مزید برآں، HBIM موجودہ ثقافتی خصوصیات کو اسکینرز اور ڈرونز کی مدد سے ڈیجیٹائز کرتا ہے، جس سے محتاط انتظام اور تحفظ کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ اب تک، HBIM سے متعلق مطالعات کو دستاویزی طریقہ کار کی مدد سے انجام دیا گیا ہے، جو آؤٹ پٹ مینجمنٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

لکڑی کے ڈھانچوں کے لیے بھی کچھ HBIM موجود ہیں اور ساختی تجزیہ کا پہلو لکڑی کے موجودہ ڈھانچوں کے بارے میں ان کی تکونی چھت کے تجزیے، لائف سائیکل ڈیٹا کو محفوظ کرنے اور HBIM ورک فلو کے معاملے میں قوی ہے۔ جب کوریا کی بات آتی ہے تو روایتی لکڑی کے فن تعمیرات کے لیے HBIM کا کلیدی کورس محض 3D اسکین کے ذریعے حاصل کردہ درست پیمائش کے نتائج کو استعمال کرنا ہی نہیں ہے بلکہ ثقافتی خصوصیات سے وابستہ پہلے سے تقسیم شدہ معلومات کو ایک 3D ماڈل میں یکجا اور منظم کرنا بھی ہے۔

جمہوریہ کوریا کی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ 3D اسکیننگ کے لیے اصل آپریشن کے رہنما خطوط کو مسلسل نظرثانی کے ذریعے اَپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ ثقافتی ورثے کے حامل مقامات کو محفوظ رکھنے اور مسلسل نتائج حاصل کرنے کے لیے 3D اسکیننگ ٹیکنالوجیز کی اسمارٹ ایپلی کیشن کے انتظام میں مؤثر طریقے سے مدد کی جا سکے۔ اس مطالعے کا مقصد کوریا کے روایتی لکڑی کے فن تعمیر سے متعلق 3D اسکین ڈیٹا کو HBIM ڈیٹا میں تبدیل کرنے کے لیے لکڑی کے بریکٹ سیٹ کی ماڈلنگ کے عمل کی چھان بین کرنا ہے۔ اس مطالعہ کا مقصد مستقبل کے لیے متعلقہ مطالعات کی سمتوں کا تعین کرنا بھی ہے۔

طریقہ کار

یہ پیشین گوئی کی گئی ہے کہ کوریا کے شہر جیونجو میں واقع جیونجو پنگپائی جِگوان (Jeonju Pungpaejigwan) ، 1471ء سے قبل جوزون خاندان کی حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا، اسے لکڑی کے جوائنٹ بریکٹس (Jusimpo) استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ یہ ایک تعمیراتی انداز ہے، جس میں لکڑی کی عمارت کی چھت کا وزن اس کے تمام ستونوں پر تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

عمارت کے بائیں جانب والے حصے (Seoikheon) کے بریکٹس کا بطور مواد اس مطالعے میں تجزیہ کیا گیا۔ اس مطالعے میں پوری عمارت کو ختم کرنے سے پہلے نہ صرف عمارت کا بلکہ Seoikheon کے دیگر اجزاء (members) کا 3D اسکین بھی استعمال کیا گیا تھا، جو کہ بریکٹ سیٹ کا حصہ تھے۔ پوری عمارت کی مکمل وائیڈ بینڈ 3D اسکیننگ کے ذریعے پوائنٹ کلاؤڈ ڈیٹا حاصل کرنے کے علاوہ، مطالعہ میں ہر جزو سے متعلق جزوی 3D میش ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا۔ یہ ڈیٹا بریکٹ کو انفرادی طور پر اسکین کرکے حاصل کیا گیا تھا۔

نتائج

روایتی کوریائی لکڑی کے فن تعمیر کے لیے تیار کردہ 3D اسکین پوائنٹ کلاؤڈ ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے بریکٹ سیٹ کے ہر جزو کے لیے 3D میش ماڈلنگ ڈیٹا تیار کیا گیا تھا۔ اس مطالعہ کے لیے 3D میش ماڈلنگ ڈیٹا کو قابل استعمال HBIM ڈیٹا میں تبدیل کیا گیا۔ پوائنٹ کلاؤڈ کی باؤنڈری شیپ کے ساتھ رائنو ماڈلنگ کی گئی تھی۔ 

موجودہ دستاویزات کا طریقہ لکڑی کے کسی مخصوص جزو کی شکل و صورت کی شناخت میں مدد کر سکتا ہے جب تک کہ اسے ختم نہ کیا جائے۔ تاہم، عملی طور پر سورو (Soro) کی شکل، جو کہ ایک مستطیل شکل کا سپورٹر ہوتاہے، اس کی بنیاد پر تراش خراش کی جاتی ہے تاکہ لکڑی کے دیگر جزو اس کے اوپر جوڑے جاسکیں۔

3D ماڈلنگ کے ہر جزو کو روایتی کوریائی فن تعمیر کے اصل نام (Revit family) کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا تھا۔ ہر Revit فیملی کے لیے ضروری معلومات کو پیرامیٹر کے طور پر منسلک کیا گیا تھا۔ یہ ماڈلنگ ہر جزو کی جسامت، پوزیشن، مجسمہ سازی کی شکل، جوائنٹ کی شکل اور مرمت کی تاریخ کی شناخت میں مدد کرتی ہے۔ 

پوری عمارت کی اسکیننگ کے ذریعے پوائنٹ کلاؤڈ ڈیٹا بنانے کی تکنیک، HBIM میں استعمال کے لیے ڈیٹا کو میش کرتے وقت اور اجزاء کے ذریعے الگ کرنے پر ایک بڑا فرق پیدا کرتی ہے، جس کی وجہ مغرب اور مشرق میں فن تعمیر کی خصوصیات ہیں۔ قطع نظر اس کے کہ کسی شے کے اندر کنکشن کتنا ہی پیچیدہ کیوں نہ ہو، موجودہ اسکین ٹیکنالوجی اسے سنگل پوائنٹ کلاؤڈ ماس کے طور پر شناخت کرتی ہے اور کوئی بھی فنکشن ہر جزو کو الگ نہیں کرسکتا۔

حتمی نتیجہ ظاہر کرتا ہے کہ 3D اسکین ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے لکڑی کے روایتی ڈھانچے سے متعلق HBIM ڈیٹا کو مرتب کرنے کا بہترین طریقہ عمارت کو منہدم اور لکڑی کے تمام اجزاء کی 3D اسکیننگ کرنا ہے۔ میش ڈیٹا کی صلاحیت کو بہتر بناکر، جس میں سطحوں کی تعداد کو درست اور اجزاء کو ڈیجیٹل اسپیس میں جمع کرکے ہر جزو کی شکل سے متعلق معلومات شامل ہوتی ہیں، اس کے نتیجے میں حقیقی دنیا کی عمارت کے عین مطابق ڈیجیٹل ٹوئن سامنے آتا ہے۔ 

مزید یہ کہ یہ HBIM ماڈل پیش کرے گا، جس میں اسڑکچر کے ہر جزو سے متعلق میٹا ڈیٹا شامل ہوگا۔ تاہم، اگر عمارت کو گرانا ممکن نہیں ہے تو ثقافتی خصوصیات کی حامل روایتی لکڑی کے ڈھانچے کے ڈیجیٹل ٹوئن پیدا کرنے کے لیے ایسے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو اُس وقت کے بڑھئیوں کی تکنیکوں سے واقف ہوں۔

جوائنٹ بریکٹ سیٹ کے حامل روایتی کورین لکڑی کے ڈھانچوں کے لیے مکمل HBIM حاصل کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے، چاہے پوری عمارت کا 3D اسکین کرلیا جائے۔ اس مطالعہ میں متعلقہ عمارت کو گرانے کے بعد ساخت کے ہر جزو کا 3D اسکین حاصل کرکے اس کے نتیجہ کا موازنہ پوری عمارت کے 3D اسکین ڈیٹا سے کیا گیا۔ اس کے بعد، ماڈلنگ کو اس معیار پر استعمال کرتے ہوئے انجام دیا گیا جو اصل تعمیراتی متغیرات کے مطابق تھیں۔ نتیجتاً، پوری عمارت کی شکل کے لیے HBIM ماڈل نافذ کیا گیا۔ اس مطالعہ میں پیش کردہ حل کوریا میں دیگر تاریخی تعمیراتی ورثے کی عمارتوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے کیونکہ یہ لکڑی کے جوائنٹ بریکٹ پر زمینی سچائی کی معلومات کے ساتھ بہترین ماڈل پیش کرتا ہے۔

تعمیرات سے مزید