• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے کا سگریٹ نوشی کی ویڈیو لیک ہونے پر ایف آئی اے سے رجوع

کراچی(آئی این پی)معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔حال ہی میں علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں گاڑی میں سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا جب کہ یہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے بنائی گئی تھی۔علیزے شاہ نے ویڈیو کے وائرل ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے۔اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ڈائریکٹر عمران ریاض نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر لینا یا ویڈیو بنانا، اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہذا احتیاط کریں۔عمران ریاض کی اسٹوری کو علیزے نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔

دل لگی سے مزید