• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے صحت کارڈ کا حامل کراچی سے علاج کراسکے گا، فیصل سلطان

صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو علاج کی رقم واپس (ریمبرسمنٹ) نہیں کرنی ہوگی، ڈاکٹر فیصل سلطان
صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو علاج کی رقم واپس (ریمبرسمنٹ) نہیں کرنی ہوگی، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے حامل افراد کا مستقل پتہ لاہور کا ہے تو وہ کراچی یا کسی بھی شہر میں مخصوص پرائیویٹ اسپتالوں سے علاج کراسکتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو علاج کی رقم واپس (ریمبرسمنٹ) نہیں کرنی ہوگی، اسپتال اور حکومت کا مقرر کردہ محکمہ معاملات طے کرے گا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر شروع ہوچکی ہے، اومی کرون کے کیسز ہر جگہ سے آ رہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں مثبت اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 9 فیصد ہے،جبکہ حیدرآباد میں اومی کرون ویرینٹ کیسز کی شرح 2 اور لاہور میں 2 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ پشاورمیں اومی کرون ویرینٹ کی شرح 2اعشاریہ 27 فیصد اور اسلام آباد میں 1 فیصد سے نیچے ہے، ہم این سی او سی میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

معاون خصوصی صحت نے کہا کہ ویکسینیٹڈ لوگ بھی کورونا پازیٹیو ہو رہے ہیں، لیکن شرح کم ہے۔

قومی خبریں سے مزید