• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب میں وکلاء کے گھروں پر فائرنگ کے ملزمان جلد گرفتار کیے جائیں،ہائی کورٹ بار،ساجد ترین کو مبارکباد

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی یشن کے صدر عبدالمجید کاکڑ، سینئر وائس پریزیڈنٹ واجہ ظہور بلوچ، وائس پریزیڈنٹ راشدالرحمان، جنرل سیکرٹری منظور بنگلزئی، جوائنٹ سیکرٹری صابرہ ارباب، فائنانس سیکرٹری عمران خان کاکڑ، لائبریری سیکرٹری عبدالعزیزاچکزئی بمعہ ایگزیکٹیو کابینہ عبدالمالک مینگل، نعیم مری، عبدالرحیم کاکڑ اور نور بخش بلوچ نے ایک بیان میں ایڈووکیٹ عبدالرحیم مندوخیل اور ایڈووکیٹ شاہ رسول مندوخیل کے گھر واقع جیل روڈ ژوب پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی مذمت کرتے ہے ڈی پی او ژوب، انتظامیہ اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ شرپسند افراد کے خلاف قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے۔درایں اثناءانہوں نے ساجد ترین ایڈووکیٹ کوپراسیکوٹر جنرل ہائی کورٹ تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ساجد ترین ایڈووکیٹ بطور پراسیکیوٹرجنرل بار اور بینچ میں پل کا کردار ادا کرینگے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید