• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ خیبرپختونخوا بھی پہنچ گیا ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ مانسہرہ میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی ہے اور اس متاثرہ شخص کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ شخص راولپنڈی کا رہائشی ہے۔


محکمہ صحت کے مطابق علاقے میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کے لیے اضافی ٹیمیں لگائی گئی ہیں، مانسہرہ میں کورونا ویکسینیشن کی شرح بڑھانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اومی کرون سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، اومی کرون پر قابو پانے کے لیے ویکسینیشن واحد حل ہے۔

قومی خبریں سے مزید