کراچی (ٹی وی رپورٹ)سینئر دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد کے دونوں طرف کے لوگوں کو محفوظ باڑ لگائی گئی ہے،ڈس انفارمیشن جو فوج کے خلاف ایک پروپیگنڈہ ہے اس کو نہیں ہونا چاہئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سال کے شروع میں ایک پریس کانفرنس میں کافی چیزوں پربات کی ہے ۔ کشمیر ، مغربی سرحد ، ٹی ٹی پی کے بارے میں انہوں نے بات کی ہے ۔ ٹی ٹی پی کے جو لوگ گھناؤنے جرائم میں ملوث ہیں جنہوں نے اے پی ایس کا سانحہ کیا ان کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح سے تیار ہے۔