• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹر ویز بند


خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج ہے، دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی تک بند ہے۔

رپورٹس کے مطابق شدید دھند کے باعث ملتان سکھر موٹر وے بھی جزوی طور پر بند کی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ظاہر پیر انٹرچینج سے ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج تک موٹر وے بند کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید