• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو آدم: مال گاڑی کو حادثہ، کرین پہنچ گئی


سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم میں حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی کی 5 بوگیوں کو ہٹانے کے لیے کراچی سے امدادی کرین پہنچ گئی۔

ریلوے کا عملہ کرین کے ذریعے اتری ہوئی بوگیوں کو ہٹانے میں مصروف ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جلد کام مکمل کر کے متاثر ہونے والا ریل کا اپ ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹنڈو آدم کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں، حادثے کے باعث اپ ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے بند ہو گیا تھا۔

ریلوے حکام نے بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کے لیے کراچی سے عملہ اور کرینیں طلب کی تھیں۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی، وہ جیسے ہی ٹنڈو آدم کے جھٹیا ریلوے پھاٹک پر پہنچی تو ٹریک پر کیچڑ کے باعث اس کی 5 بوگیاں مکمل طور پر جبکہ 2 بوگیوں کے صرف 2 پہیے ٹریک سے اتر گئے۔

حادثے کے باعث اپ ٹریک بند کر کے زکریا ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کو حیدر آباد اور اڈیرو لعل اسٹیشن پر روک لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید