کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عبدالواحد بنگلزئی کی جگہ عباس علی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ عبدالوحد بنگلزئی کوویڈ 19 وائرس کا شکار ہونے کے باعث انڈر 19 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے۔ ٹورنامنٹ14 جنوری سے 5 فروری تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔ 17سالہ عباس علی ہفتے کو ٹرینیڈاڈ روانہ ہوں گے۔ انہیں تین روزہ آئیسولیشن کے بعد قومی انڈر 19 اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔