کراچی (نیوز ڈیسک) فائیو جی ٹیکنالوجی کے دنیا میں مکمل طور پر متعارف ہونے سے قبل، چین کے مشرقی صوبے جیانگ زو کے دارالحکومت نانجنگ میں قائم ایک جدید ترین لیبارٹری میں 6G کی طرز پر ایک جدید ترین وائرلیس کمیونی کیشن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے 100 سے 200 گیگا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائر لیس نیٹ ورک فائیو جی نیٹ ورک سے دس سے بیس گنا زیادہ تیز ہے اور اسے ایک بہت بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ 360 سے 430 ٹیرا ہرٹز فریکوئنسی پر مشتمل ایک ریئل ٹائم وائرلیس ٹرانسمشن نیٹ ورک ہے جس کا تجربہ کامیاب رہا، یہ اپنی نوعیت کا پہلا الٹرا ہائی اسپیڈ وائرلیس نیٹ ورک ہے۔