• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کوئی ڈیل چاہتے ہیں نہ کسی ایسے مذاکرات کا حصہ، ن لیگ

کراچی، لاہور ( اسٹاف رپورٹر، خبر ایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہاہےکہ نواز شریف کوئی ڈیل چاہتے ہیں نہ کسی ایسے مذاکرات کاحصہ ہیں،ڈیل کون کررہا ہے جواب وہی دے گا،نواز شریف جب چاہیں گے واپس آئیں گے،کوئی نہیں روک سکتا۔ جمعرات کوآئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سامنے اسٹیٹ بینک کے نئے قوانین کے حوالے خلاف میڈیا سے گفتگوپاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کاکہناتھاکہ شکر گزار ہوں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہ انہوں نے واضح کردیا کہ ہمارے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے،ہماری ڈیل 22 کروڑ عوام کے ساتھ ہے،ڈیل کون کررہا ہے جواب ڈیل کرنے والا دے گا،ہم ڈیل کے سودے سے واقف نہیں،منی بجٹ کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے، جب تک عمران خان اقتدار پرمسلط ہے فارن فاننڈنگ کیس کی تحقیقات نہیں ہوسکتیں،عمران خان اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ کر فارن فنڈنگ کیس میں کلین چٹ لینا چاہتا ہے،عمران خان کا ایک ایک دن وزیراعظم کے منصب پر بیٹھنا نظام عدل پر بہت بڑا قرض اور سوال ہے،سپریم کورٹ عمران خان کو ان کے عہدے سے الگ کرے،فارن فنڈنگ کیس کی آزادادنہ تحقیقات کرائے ۔دوسری جانب ن لیگی سیکریٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کسی ڈیل کرنے یا کسی ڈیل کاحصہ بننے کوتیار نہیں،کسی ادارے سے کسی ڈیل میں شامل نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کرتا ہوں،شہباز شریف قطعاًکسی ڈیل اور سازش کا حصہ تھے ہیں اور نہ بننے کو تیار ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید