کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اگلے ہفتےپاکستان پہنچیں گے،ڈیوڈ ہیمپ کا انگلینڈ سے پاکستان روانگی کے لیے لیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے ان کی کراچی آمد تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔وہ اب آئندہ ہفتے کراچی پہنچ کر کیمپ جوائن کریں گے ۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔