• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

موبائل سے کھلنے اور چلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی نے جدید ترین گاڑی متعارف کرا ئی ہے جسے موبائل کی مدد سے کھولا اور چلایا جاسکے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اسے بالکل نئے انداز سے ڈیزائن کیاہے۔ یہ دنیا کی پہلی گاڑی ہے جو ہائبرڈ ہے اور کمپنی کےاپنے آپریٹنگ سسٹم ،ہارمنی کو استعمال کرے گی ۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر یوچینگ ڈونگ کے مطابق یہ دنیا میں متعارف ہونے والی پہلی ڈیجیٹل چابی والی گاڑی ہے، جس میں بلیو ٹوتھ اور ایف ایف سی سپورٹ دی گئی ہے۔

ایف فائیو گاڑی دیگر کے مقابلے میں اس لیے منفرد اور جدید ہے کہ اس کا لاک کھولنے اور اسٹارٹ کرنے کے لیے عام چابی کی طرح ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ ہارمنی آپریٹنگ سسٹم والے موبائل کی مدد سے سارے امور انجام دیے جاسکیں گے۔ڈیجیٹل چابی کو بلیوٹوتھ اور این ایف سی کے ذریعے استعمال کیا جاسکے گا، اگر صارف کا موبائل بند ہوجائے گا تو چابی بھی کام نہیں کرے گی۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید