• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل پاکستان کی شناخت بن گئی ہے، رمیز راجہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ہماری شناخت بن چکی ہے، جو شائقین کرکٹ کو تیزی سے اپنی طرف راغب کررہی ہے۔ شائقین کرکٹ بھی لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرکے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ کے لیے اپنی غیر مشروط حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل نہ صرف پاکستان کے شائقین میں بلکہ غیر ملکیوں میں بھی مقبول ہے، جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شائقین ِکرکٹ اس لیگ سے محظوظ ہوتے ہیں۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید