کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب، کویت ، عمان اور بحرین کے وزراء خارجہ کیساتھ ساتھ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف بن فلاح الحاجرہ پانچ روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اس دوران توانائی سے متعلق تعاون بڑھانے پرمذاکرات ہوں گے جو جمعے کے روز تک جاری رہیں گے ۔ اس دوران ایران کے جوہری پروگرام اور اس سے متعلق مذاکرات پر بات چیت کی گئی-